لاہور،ایس پی سٹی عادل میمن کا محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام مسلک کے علماء کرام کے ساتھ اجلاس

علماء کرام کو امن برقرار رکھنے کے لئے تعاون پر بریفنگ دی گئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ایس پی سٹی عادل میمن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام مسلک کے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ کی ہے، بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی کی جانب سے علماء کرام کو امن برقرار رکھنے کے لئے تعاون پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ ایس پی سٹی عادل میمن کا کہنا تھا کہ علماء کرام خطبات میں فرقہ واریت کے نقصانات اور پیار محبت کا درس دیں جبکہ قواعد وضوابط کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں جبکہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام کا بہت اہم کردار ہے اور اس حوالے سے علماء کرام نے پولیس کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :