محکمہ داخلہ پنجاب نے 6 سپرنٹنڈنٹس جیل کے تقرر و تبادلے کر دیئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے 6 سپرنٹنڈنٹس جیل کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ساہیوال جیل کے سپرنٹنڈنٹ کامران انجم کا تبادلہ سنٹرل جیل فیصل آباد کر دیا ہے رانا رضا کو سپرنٹنڈنٹ سنٹر جیل ساہیوال، مظہر وحید کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد، فرخ سلطان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم، غلام سرور سمرا کو تبدیل کر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو جیل لاہور اور عبدالصبور سکھیرا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو جیل خانیوال لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :