بلاول بھٹوزرداری کی ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی فائرنگ سے 4بے گناہ افرادکی شہادت کی مذمت

بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے ،عالمی برادری مودی کولگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کوکاٹتارہے گا،چیئرمین پیپلزپا رٹی

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:55

بلاول بھٹوزرداری کی ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی فائرنگ سے 4بے گناہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی فائرنگ سے 4بے گناہ افرادکی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 4بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے ،عالمی برادری مودی کولگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کوکاٹتارہے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزاپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورکہاکہ مودی سرکارخون کی پیاسی ہوچکی ہے ،چاربے گناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے ،عالمی برادری مودی کولگام دے ورنہ وہ انسانیت کوکاٹتارہے گا۔

انہوںنے کہاکہ ہم شہداء کاخون رائیگاں نہیں جانے دیںگے ،پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کے خون کی وارث ہے اوررہے گی۔

متعلقہ عنوان :