شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں دائرکئے گئے ریفرنسزکی سماعت روکنے کیلئے سپریم کورٹ میںآئینی درخواست دائر

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں دائرکئے گئے ریفرنسزکی سماعت روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے،۔

(جاری ہے)

شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیاہے کہ صوبہ سندھ میں احتساب کے حوالے سے وفاقی قانون کے خاتمے کے بعد احتساب عدالت نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس نہیں سن سکتی کیونکہ نیب ملک کے دو صوبوں میں دو مختلف قانونی طریقہ کار وضح نہیں کرسکتااسلئے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کاروائی سے روکا جائے ۔

شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاگیا ہے کہ عدالت صوبہ سندھ سے وفاق کے احتساب قانون کے نفاذ کے حوالے سے استفسار کرے،کیونکہ قومی احتساب قانون کا اطلاق پورے ملک میں یکساں طورپر ہوسکتا ہے کسی صوبے میں مختلف قانون کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :