بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال گولہ باری، بنی سیلریاں میں دو خواتین سمیت چار شہری شہید

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری سے بلااشتعال گولہ باری سے دو خواتین سمیت معصوم شہری شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے بارڈر سکیورٹی فورسز نے چاروا سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فوج کی فائرنگ سے بنی سیلریاں میں دو خواتین سمیت چار شہری شہید ہوگئے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے شہری آبادی پر فائرنگ کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :