اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا وقت پاکستان کے موزوں وقت پر کرانے میں ناکام ہوگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:53

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا وقت ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا وقت پاکستان کے موزوں وقت پر کرانے میں ناکام ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے وقت کو پاکستان کے موزوں وقت پر تبدیل کرانے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم کے خطاب کو پاکستان کے پرنٹ میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل نہ ہوسکی ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 21ستمبر کو مقامی وقت شام 6بجے جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا جو کہ پاکستان میں صبح3بجے کا وقت بنتا ہے اور پاکستانی پرنٹ میڈیا کا وقت 1سی2بجے کا ہوتا ہے ۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا وقت پاکستانی موزوں وقت کے مطابق کرایا تھا جس کی وجہ سے اسے نمایاں کوریج حاصل ہوئی ۔