وزیر اعلی پنجاب کی ڈیرہ غازیخان آمد کے موقع پر لغاری سردار وں کے عمائدین سے ملاقات

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:50

وزیر اعلی پنجاب کی ڈیرہ غازیخان آمد کے موقع پر لغاری سردار وں کے عمائدین ..
ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈیرہ غازیخان آمد کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف لغاری سردار وں کے عمائدین سے ملاقات کیلئے لغاری ہاوس چوٹی زیریں پہنچے جہاں پر لغاری چیف سردار محمد جمال خان لغاری نے سردار اویس احمد خان لغاری ، سردار جعفر خان لغاری اور دیگر سیاسی و سماجی عمائدین کے ہمراہ وزیر اعلی کا استقبال کیا ․ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم ایک اعلی پایے کی شخصیت اور زیرک سیاستدان تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی شخصیت ہمیشہ غیر متنازعہ رہی او ران کی سیاسی بصیرت ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ لغاری خاندان علاقہ میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کر کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :