ایہہ ڈسوتہاڈی ترقی جاری رہوے یا رک ونجے " وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان میں سڑک کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں سرائیکی خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:50

ایہہ ڈسوتہاڈی ترقی جاری رہوے یا رک ونجے " وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان ..
ڈ ی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران سرائیکی زبان میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ" ایہہ ڈسوتہاڈی ترقی جاری رہوے یا رک ونجے " اور کہاکہ "تساں وڈی سڑک دی تعمیر تے خوش ہیوے، ایہہ وی ڈسواینجھے بئے منصوبے وی شروع کروں یا نہ کروں" جس پر حاضرین کی خوشی دیدنی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیر اعلی کی علاقہ کی عوام دوستی کو سراہتے ہوئے خوب تالیاں بجائیں اور اثبات میں کھڑے ہو کر نہ صرف جواب دیا بلکہ ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ "اگلے الیکشن وچ اگر تساں خدمت دا موقع ڈتا تاں ملتان آلی کارڈیرے وچ وی میٹرو بس چلا ڈتی ویسی "وزیر اعلی نے مزید خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ "تہاکوں ڈیکھ کے میڈی ساری تھکاوٹ لہہ گئی اے " ۔