لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 8 جواری گرفتار

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:47

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 8 جواری گرفتار
لاڑکانہ ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز اللہ آباد پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 8 جواریوں نظیر بھٹو، نثار شیخ، ساجد لغاری، امداد سانگی، سدھیر کھوکھر، امداد سومرو، کاشف اور شوکت سانگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے نقد رقم اور 7 موبائل فون برآمد کرکے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ ضلع بھر میں جواریوں اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے، کاروائیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :