ضلع گھوٹکی پولیس کی کارروائیاں،مختلف علاقوں سے 5 روپوش اور 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:47

ضلع گھوٹکی پولیس کی کارروائیاں،مختلف علاقوں سے 5 روپوش اور 5 اشتہاری ..
سکھر۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ضلع گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کی ہدایت پر ضلع کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 5 روپوش اور 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ داد لغاری کی حدود میں ایک روپوش ملزم تھانہ B سیکشن سے 3 روپوش 2 اشتہاری ، تھانہ یارولنڈ کی حدود سے 2 روپوش سمیت 2 اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

روپوش گرفتار ملزمان میںسکندر پتافی،شاہنواز عرف شانو جوگی، شھزاد مگسی، محمد حیات لورلائی، محمد ولد کامل شر جبکہ گرفتار اشتہاری ملزمان میں منیر لورلائی، جمعہ خان لورلائی، سرور پتافی، بہرام عرف بھرو لورلائیاور صدیق لوند شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمدکیا گیا ہے،ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس افسران اور پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :