Live Updates

نیب کی جانب سے 4 اکتوبر کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 ستمبر 2017 22:37

نیب کی جانب سے 4 اکتوبر کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) نیب کی جانب سے 4 اکتوبر کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب 4 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے باعث نیب افسران اب ان کے دباو سے باہر نکل آئے ہیں۔ نیب افسران نے 4 اکتوبر کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی تیاری کر لی ہے۔ نیب حکام ناصرف ن لیگ بلکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بھی کئی رہنماوں کیخلاف کاروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ 4 اکتبور کے بعد اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے آغاز ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات