وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ٹائی کیوں نہیں پہنتے؟ پتہ چل گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:22

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ٹائی کیوں نہیں پہنتے؟ پتہ چل گیا
نیویارک:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-21 ستمبر-2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کل نیویارک میں اقوام متحدہ کےاجلاس میں شریک ہیں نے امریکی نائب صدر مائیک پنس ملاقات کے دوران ٹائی نہیں لگائی وزیراعظم شاہد خاقان نے نہ صرف امریکی صدر سے ملاقات کے دوران بلکہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بھی ٹائی نہیں لگائی۔

شاہد خاقان عباسی کی اس بات پرجہاں کسی سوالات جنم لے رہے ہیں وہی پر شاہد خاقان عباسی نے تمام سوالات کا جواب دے دیا اور بتا ہی دیا کہ وہ ٹائی کیوں نہیں لگاتے۔ دنیا بھر کے رہنما عموماً اس طرح کی ملاقاتوں میں کوٹ اور پینٹ کے ساتھ مختلف رنگوں کی ٹائی لگاتے ہیں لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا نہیں کیا اور نہ ہی ان کی کوئی ایسی تصویر نظر آتی ہیں جس میں انہوں نے ٹائی لگائی ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عموما شلوار قیمض زیب تن کرتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ انکی کوئی ایسی تصویر بھی نہیں ہے جس میں انہوں نے پیٹ کوٹ کے ساتھ ٹائی لگائی ہو۔ وزیراعظم شاہد خاقان نے گزشتہ روز کونسل آن فارن ریلیشن میں گفتگو کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ٹائی نہ لگاتے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔ شاہد خاقان عباسی سے طویل گفتگو کے بعد جب ٹائی نہ لگانے کی وجہ پوچھی گئی تو انکا کہنا تھا کہ"وہ کیلی فورنیا کہ ایک اسکول میں زیر تعلیم تھے جہاں انہیں یہ بات معلوم ہوئی کہ کیلی فورنیا میں ٹائی صرف اس وقت لگائی جاتی ہے جب آپ کی شادی ہو یا پھر مرنے کے بعد آپ کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہوں تاہم آج دونوں میں سے کوئی بھی موقع نہیں ہے"

متعلقہ عنوان :