بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈی کے چارواہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور شیلنگ ، 2خواتین سمیت4 افرادشہید

پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، دشمن کی گنیں خاموش کرادیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈی پر اشتعال انگیزی جاری ، چارواہ سیکٹر میں سلہریاں گائوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے 2خواتین سمیت4 معصوم شہری شہید ، پنجاب رینجرز نے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ۔

بھارتی فورسز سے چارواہ سیکٹر میں سلہریاں گائوں کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سی2 خواتین سمیت 4معصوم شہری شہید ہوگئے ۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی گنیں بند کرادیں ۔

متعلقہ عنوان :