بھارتی فوج کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی

چرواہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ، 2خواتین سمیت4 شہری شہید ،10زخمی جوابی فائرنگ سے دشمن کی گنیں خاموش ، آئی ایس پی آر

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:38

بھارتی فوج کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی مسلح افواج نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چرواہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کر کے 2خواتین سمیت4شہریوں کو شہید کر دیا10 زخمی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی مسلح افواج نے چرواہ سیکٹر کے علاقے سہلریاں میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4شہری شہید ہو گئے شہید ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں ۔ پنجاب رینجرز نے فائرنگ کرنیو الی بھارتی چوکیوں پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے۔۔