راولپنڈی ، پیپلز پارٹی وفاقِ پاکستان کی علامت اور چیئرمین بلاول بھٹو استحکامِ پاکستان کی علامت ہیں،سردار سلیم حیدر خان
جمعرات 21 ستمبر 2017 23:32
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مظہر حسین بابر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو نے تاریخ کے ہاتھوں مرنے کی بجائے آمر کے ہاتھوں مرنے کو ترجیح دی اور زندہٴ جاوید ہوئے۔
شہید بی بی نے اپنی جان قربان کر دی لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو میدان میں نکل آئے ہیں۔ اُن کی قیادت میں مظلوم عوام پاکستان میں حقیقی عوامی راج قائم کر کے دم لیں گے۔ حاجی محمد گلزار اعوان سابق ڈپٹی سیکرٹری پبلک ریلیشنز پاکستان پیپلز پارٹی (پنجاب) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کی اِس تقریب میں جہاں ایک طرف راولپنڈی و چکلالہ کینٹ سے سینئر ترین جیالے موجود ہیں وہاں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نوجوان طلبہ کی یہاں موجودگی اِس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بلاول کی شکل میں بھٹو دکھائی دینے لگا ہے۔ بلاول بھٹو شہیدوں کے وارث ہیں۔ اُنہوں نے شہید بھٹو اور شہید بی بی کا پرچم تھام رکھا ہے۔ اُن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم طبقات کو ساتھ لے کر بھٹو اِزم کے مشن کی تکمیل کیلئے تاریخی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ کوئی عوام دشمن ہماری راہ نہیں روک سکتا۔ ہم ان شاء اللہ سردار سلیم حیدر خان کے دست و بازو بن کر راولپنڈی ڈویژن کو پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ تقریب میں گل بہادر خان، ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ، ملک محمد تاج، شکیل اعوان، ماجد ملک، عابد مغل، عزیر بازغ، سجاد حسین ساجد، عبدالرؤف اعوان، صادق خان ترین، راجہ خورشید، خالد جیالا، طاہرہ بادشاہ، شاہین بشیر، زینب نواز، اسد علی حیدری، سلیم شاہد، شیخ فیاض، حکیم خالد گویندی، مظہر جاوید ملک، راجہ عشرت سلیم، کامریڈ جلال، ملک بوستان، محمد حسین بھٹی، آغا صہیب، آغا منیب، بابائے پی ایس ایف ملک مصطفی اور دانش اعجاز، ملک فیصل ، سردار عزیر اور عدنان خان کی قیادت میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.