نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے: چوہدری شجاعت حسین کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 ستمبر 2017 21:57

نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے: چوہدری شجاعت حسین کا دعوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا دعوی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ پاکستان کی سیاست میں گند ہوچکا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ جانے والے بھی واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے لوگ اس وقت شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں ان کٰکلاف نیب ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔ ان ریفرنسز کے سلسلے میں نواز شریف کو عدالت میں بھی طلب کیا گیا ہے تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اسی باعث ان کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔