Live Updates

تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنمائوں سے رابطوں اور شمولیتوں کیلئے کمیٹی قائم کردی

شمولیت کے لئے متوقع ناموں کو منظوری کے لئے چیئرمین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنمائوں سے رابطوں اور شمولیتوں کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین لیاقت جتوئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عمران اسماعیل،ثمر علی خان، سید کاظم شاہ، ذولفقار ہالیپوٹو ، دیوان سچل نے شرکت کی ۔ کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا اور اجلاس میں متوقع شمولیتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور سندھ کی سیاسی جماعتوں کے متعدد رہنمائوں کے ناموں پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا فیا کہ جلد مذکورہ رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور سندھ کے سیاسی خلاء کو پر کرنے اور عوام کو ایک بہتر حکومت دینے کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کمیٹی کے سامنے متعدد رہنمائوں سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مسلسل بیٹ گورننس نے صوبے کو معاشی طور پر کمزور اور عوام کو بد حال کردیا اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت کا خلاء موجود ہے جو انشاء اللہ تحریک انصاف پر کرے گی اور سندھ کو کرپشن فری اور مثالی صوبہ بنائے گی۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمولیت کے لئے متوقع ناموں کو منظوری کے لئے چیئرمین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات