ایم پی اے امتیازاحمدشیخ نے سول ہسپتال شکارپورمیں 10 بیڈوں پر مشتمل دل کے نئے وارڈکاافتتاح کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:26

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء)پیپلزپارٹی کے ایم پی اے امتیازاحمدشیخ نے سول ہسپتال شکارپورمیں 10 بیڈوں پر مشتمل دل کے نئے وارڈکاافتتاح کردیا، شکارپورکے عوام کو بہترین طبی سہولیات میسرکرنے کے لیے دن رات کام کرکے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

امتیازاحمدشیخ ،تفصیلات کے مطابق شکارپورمیں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے امتیازاحمدشیخ نے آربی یوٹی سول ہسپتال میں 10 بیڈوں پر مشتمل دل کے وارڈ کاافتتاح کردیاہے ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے امتیازاحمدشیخ نے کہاکہ میں سابق صدر کو چیئرمین آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، ادی فریال تالپور اور پاکستان پیپلزپارٹی کابہت شکرگذارہوں جنہوں نے مجھے شکارپور کے عوام کی خدمت کاموقع دیا،اور آج یہاں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر،اور سول ہسپتال کے ٹیم کا جن کی محنتوں سے یہاں دل کے وارڈ کاافتتاح کردیاہے ،انہوں نے کہاکہ شکارپورکے عوام کی سہولت کے لیے یہاں پر کارڈیوکاوارڈ کھولاہے ، جوکہ عرصہ چھ سال سے بندپڑاتھایہاں کاعوام دوسرے شہروں کوجاکرعلاج کرواتے تھے ،عوام اپنی علاج کے لیے ٹھوکریں کھاکر سخت پریشان رہتے تھے ، آج اللہ تعالی ٰ کی فضل وکرم سے سول ہسپتال میں دل کے مریضوں کی بہترعلاج ہوگا،انہوں نے انچارج دل کے وارڈڈاکٹرظہیرشمس بھٹو کو مخاطب ہوکرکہاکہ شہرکے مریضوں کابہترسے بہترعلاج کرکے شکارپورکانام روشن کریں ،دل کے وارڈمیں ادویہ یاکسی چیزکی ضرورت ہو تومیں بیٹھاہوں سہولت میسرکرینگے ،میں نے یہاں کے مختلف وارڈوں کاافتتاح کیاتھاجوکہ نامکمل تھے ، بہترکوشش کرکے ان وارڈوں کو چلارہے ہیں ،امتیازاحمدشیخ نے مزیدکہاکہ میں نے گنگابائی زنانہ ہسپتال میں بھی کوشش کرکے انکیوبیٹراور آپریشن کی اچھی نمونے سے نئے مشینری کاانتظام کروایاہے ،اب خواتین کاوہیں انتہائی زبردست علاج ہورہاہے ،میری کوششوں سے یہاں شکارپورمیں سیکرٹری ہیلتھ اور منسٹرہیلتھ ڈاکٹرسکندرمیندھرو نے دورے کیے ،انہوں نے کہاکہ یہاں کے جوبھی مسائل ہوں مجھے آگاہ کیاجائے میں وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی اسمبلی تک پہنچادونگا،مجھے شہرکی خدمت کرنی ہے اور یہ میرافرض ہے ، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرشوکت علی میمن ، ایم ایس ڈاکٹر منصوراحمدمیمن ، اسسٹنٹ کمشنر سیدارباب علی شاہ سمیت دیگر ڈاکٹر، اسٹاف اور شہری ، ورکربڑی تعدادمیں موجودتھے ،