چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیدیا ہے، ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی، کمیٹی کو اسحاق ڈار کو استعفیٰ کی تجویز دینی چاہیے،جس وزیر کے گھر پر چھاپے پڑ رہے ہوں اسے وزات پر نہیں رہنا چاہیے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سینیٹر فتح محمد حسنی اور سینیٹر محسن عزیز کا اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:24

چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیدیا ہے، ان کے استعفا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی، کمیٹی کو اسحاق ڈار کو استعفیٰ کی تجویز دینی چاہیے۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی، کمیٹی کو اسحاق ڈار کو استعفیٰ کی تجویز دینی چاہیے۔اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسحاق ڈار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پر چھاپے پڑ رہے ہوں اسے وزات پر نہیں رہنا چاہیے، ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں، ان کیلئے وزارت کے عہدے پر برقرار رہنا مناسب نہیں ہے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفا دے دیں۔

متعلقہ عنوان :