Live Updates

ایک ہزار عمران خان مل کر بھی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، عوام نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ،

خطرناک ترین قرراد دیئے جانیوالے ملک کو نوازشریف نے سنبھالا، 2018کے الیکشن میں عمران خان کو شکست دیں گے ، ایک اناڑی شخص کروڑوں لوگوں کا ملک کیسے چلا سکتا ہے، عمران خان اور شیخ رشید بھارت یابنگلہ دیش میں ہوتے تو وہاں بھی حالات خراب ہوتے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا بنی گالہ میں نالہ کو رنگ پل کے افتتاح کے موقع پر خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:24

ایک ہزار عمران خان مل کر بھی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، عوام نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ہزار عمران خان مل کر بھی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے ، عوام نے میاں نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ، خطرناک ترین قرراد دیے جانے والے ملک کو میاں نوازشریف نے سنبھالا، 2018کے الیکشن مین عمران خان کو شکست دیں گے ، ایک اناڑی شخص کروڑوں لوگوں کا ملک کیسے چلا سکتا ہے ۔

، عمران خان اور شیخ رشید بھارت یابنگلہ دیش میں ہوتے تو وہاں بھی حالات خراب ہوتے ۔ جمعرات کو بنی گالہ میں نالہ کو رنگ پل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ اصل تبدیلی دہشت گردوں کا خاتمہ ہے ، آج دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں ، وفاقی حکومت نے بچے کھچے کراچی کی رونقیں بحال کیں ، ٹارگٹ کلر اور بھتہ مافیا سمندر میں غرق ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کو ترقی کا نظریہ دیا ، وفایق حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا رخ بلوچستان کی جانب موڑ دیا ہے ، کبھی کینال منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہوگی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات کی بدولت بلوچستان میں ان گنت ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں ، گوادر سے کوئٹہ کا سفر دوگھنٹے پر محیط ہوجاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہی حقیقی تبدیلی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات