محرم الحرام میں سکیورٹی کے سلسلہ میں کنٹرول اینڈکمانڈ سسٹم قائم کردیاگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں سکیورٹی کی صورتحال کے سلسلہ میں آرپی اوسلطان اعظم تیموری کی ہدایت پرکنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم قائم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق محرم الحرام میں سکیورٹی صورتحال کے سلسلے میں آرپی اوآفس میں جدیدکنٹرول اینڈکمانڈسسٹم قائم کردیاگیاہے، اس کنٹرول اینڈکمانڈسسٹم سے تمام مجالس اورجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ، ترجمان کے مطابق ملتان ریجن میں 3240مجالس جبکہ 912جلوس برآمدہوں گے،محرم الحرام کے موقع پرملتان سٹی میں1591،وہاڑی 311،خانیوال 1036جبکہ لودھراں میں 302مقامات پرمجالس منعقدہوں گی ، اسی طرح ملتان شہرمیں 487جلوس،وہاڑی میں128،خانیوال 196،جبکہ لودھراں میں 101ماتمی جلوس برآمدہوں گے ،آرپی اوکی ہدایت پران مجالس اورجلوسوں کی سکیورٹی پر7876پولیس افسران واہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع ان ایمرجنسی نمبرز061-6306709یا9585یا15پر دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :