وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹو باڈی بلامقابلہ منتخب ہوگئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹوباڈی برائے سال 2017-18ء کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئی،جنرل سیکرٹری وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان آغا سعید نے بتایاکہ نئی ایگزیکٹو باڈی کاانتخاب مشاورت اورمتفقہ رائے کے ساتھ منعقدہ اجلاس میںکیاگیا،چودہ رکنی نئی ایگزیکٹوباڈی میں منتخب ہونیوالی اراکین میں زہرہ جبین ،معصومہ سبطین ،مسزہ حمیرہ بتول ،مسز فاطمہ فضل ،مسز فلزاممتاز ،مسزعنبرین عباس ،مسز خوشنود نعیم ،مسز عائشہ ناز ،مسز اقصیٰ خاکوانی ،مسز فرخ فیصل ،مسز ثمینہ وقار ،فوزیہ ایاز اونویریافہد اورفرخ ثاقب شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :