عالمی یوم امن کے موقع پرینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام تقریب

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب مخدوم سیدذوہیب گیلانی اورایم پی اے جاوید اخترانصاری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی اداروں کوبرما فلسطین اورکشمیر میں ہونیوالی بدامنی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوںنے عالمی یوم امن کے موقع پرینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام مقامی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹراکمل مدنی ،پروفیسر عنایت علی قریشی ،پروفیسر نصرت محمودخان اورنعیم اقبال نعیم تھے،اس موقع پرمقابلہ مصوری کابھی انعقادکیاگیا اورجیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔