میپکو کا محکمانہ مقدمات کا فیصلہ، 2ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:18

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ،پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈرز) آرڈی نینس 1968ء کے تحت میپکو گلگشت سب ڈویژن ملتان کے سابق اٹینڈنٹ /لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ فیاض حسین اور میپکو حسن آبادسب ڈویژن کے لاری ڈرائیور محمد منیر شانی کی ایک، ایک سال کیلئے سالانہ انکریمنٹس روک دی گئی ہیں ۔