ڈاکٹر فاروق ستار کا میرپورخاص ٹاؤن میںچیف میونسپل آفیسرکے ذریعے نظام چلانے کی سندھ حکومت کی بھرپور مذمت

سندھ حکومت نے ناصرف اختیارات سلب کئے ہوئے ہیں بلکہ وسائل پر بھی مجرمانہ انداز میں قبضہ کیا ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:08

ڈاکٹر فاروق ستار کا میرپورخاص ٹاؤن میںچیف میونسپل آفیسرکے ذریعے نظام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میرپورخاص ٹاؤن میںچیف میونسپل آفیسر کے ذریعے نظام چلانے کی سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے میرپور خاص ٹاؤن کے منتخب نمائندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اورگزشتہ روز سے بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے لگائے ہوئے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے افراد اور انکے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کی نااہلی اور بے حسی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ناصرف ان کے اختیارات سلب کئے ہوئے ہیں بلکہ ان کے وسائل پر بھی مجرمانہ انداز میں قبضہ کیا ہوا ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور عوامی نمائندگان کو اختیارات اور وسائل فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :