سیوریج کے ترقیاتی کاموں ،نکاسی آب کی لائنوں مین ہولوں کی صفائی کے کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری

شہر خصوصاً امام بارگاہوں ،مساجد ، جلوسوں کی گزرگاہوں پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کریں نیز سیوریج اوور فلو کے سوفیصد خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کے احکامات

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے محرم الحرام کے آغاز پر،شہر میں پہلے سے جاری سیوریج کے ترقیاتی کاموں ،نکاسی آب کی لائنوں مین ہولوں کی صفائی کے کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، فوکل پرسن سیوریج حسن اعجاز کاظمی ،تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز ، ایگزیکٹیو انجینئرز او ر عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر خصوصاً امام بارگاہوں ،مساجد ، جلوسوں کی گزرگاہوں پر جاری کام کو جلد از جلد مکمل کریں نیز سیوریج اوور فلو کے سوفیصد خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ، تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو کہا گیا ہے کہ وہ خود اپنے متعلقہ عملے کے ساتھ مختلف اوقات میں اپنے علاقہ میں قائم امام بارگاہوں مساجد اور جلوسوں کی گزرگاہوں کاروزانہ کی بنیاد پر دورہ کرکے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی شکایت کی صورت میں ایم ڈی سیکریٹریٹ کو فوری مطلع کیا جائے ۔

#