کراچی، واٹربورڈ نے شہر کی تمام ایسی امام بارگاہوں اور مساجد میں جہاں لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں فری واٹرٹینکر سروس کا آغاز کردیا

امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی ، شاہ خراساں ، سمیت شہر کی دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں ، یا مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر فری واٹرٹینکر فراہم کیئے جارہے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق اس ضمن میں یومیہ 40سے 50ہزار گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کے اقدامات

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے محرم الحرام کے دوران شہر کی تمام ایسی امام بارگاہوں اور مساجد میں جہاں کسی وجہ سے لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہورہی ہے فری واٹرٹینکر سروس کا آغاز کردیا ہے ،امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی ، شاہ خراساں ، سمیت شہر کی دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں ،قانون نافذ کرنے والے اور دیگر اداروں کے توسط یا مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے رابطہ کرنے پر فری واٹرٹینکر فراہم کیئے جارہے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق اس ضمن میں یومیہ 40سے 50ہزار گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے ،واٹربورڈ کی جانب سے محرم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر بھی کراچی کی انتظامیہ اور دیگر اہم اداروں کی مدد سے عزاداروں اور سبیلوں کو پانی کی فراہمی کیلئے پانی سے بھرے واٹرٹینکرز کھڑے کئے جائیں گے ،جبکہ 8،9،اور 10محرم الحرام کے جلوسوں ،ان ایام میں منعقد ہونے والی مجالیس ، محافل محرم ،امام بارگاہوں ،مساجد اور سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے فوری پانی کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل شکیل قریشی ،ریونیو و آفیسر ہائیڈرنٹس سیل نثار مگسی نے اس سلسلے میں طارق شاہ اور شہباز بشیر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ہائیڈرنٹس سیل کے عملے کو ماہ محرم خصوصاً10محرم تک چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ،ایس ای ہائیڈرنٹس سیل سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران ٹینکروں کے ذریعے امام بارگاہوں و مساجد کو پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کریں ،انہوں نے فوکل پرسنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ امام بارگاہوں ،مساجد ،مجالس عزاداری اور سبیلوں کی انتظامیہ سے ہمہ وقت رابطے میں رہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :