سیالکوٹ، حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع بھر کی47500کسانوں کی ای رجسٹریشن کی جاچکی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع بھر کی47500کسانوں کی ای رجسٹریشن کی جاچکی ہے، بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے 5285ای پاس بک جاری کی جاچکی ہیں، بروز جمعرات ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی میثم عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خلیل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے، ضلع میں زر عی پیداوار میں اضافہ کیلئے زراعت، لائیوسٹاک، فشریز، واٹر مینجمنٹ، سائل فرٹیلٹی ، زرعی انجینئرنگ اور ریسرچ ونگ کو متحرک و فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک اوور چارجنگ کرنے، غیر معیاری کھادیں فروخت کرنے پر15افراد کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا گیا جبکہ متعددپر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے زراعت افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کیطرف سے متعارف کرائی جانیوالی زرعی پالیسوں اور بلاسود قرضوں کے حوالے سے مقررہ اہداف ہر صورت پورے کئے جائیں، کسانوں کو جدید طریقہ ہائے کاشتکاری سے متعارف کرانے کیلئے ٹریننگ پروگرامز کو مزید موثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے دالوں اور آلو کے تحقیقاتی مراکز کے سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ ریسرچ کا عمل تیز کریں، دالوں اور آلو کی بہتر پیداوار کی صلاحیت رکھنے والی اقسام متعارف کرائی جائیں تاکہ کسان کو فائدہ اور زرعی معیشت مضبوط ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :