گلو بٹ حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے ،

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا، تجاوزات کی آڑ میں14افراد کا قتل جعلی خادموں کو بے نقاب کریگا‘ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کا باقر نجفی رپورٹ پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے پر آزاد عدلیہ کو خراج تحسین اور اسے نئے پاکستان کی بنیاد قرار دیدیا اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ گلو بٹ حکومت کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں14افراد کا قتل جعلی خادموں کو بے نقاب کریگا اوربات اب استعفے نہیں اڈیالہ اور پھر کالی کوٹھری پر ختم ہوگی، احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو دبانے والے بااثرشخصیات کے نام بھی پبلک کئے جائیں اور ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں ہے، لندن ترکی سعودی عرب سمیت جہاں مرضی چلے جائیں ملک اور اندرون ملک انکو اپنی ضمانت دینے والا اوراین آر نہیں ملے گا، اسحاق ڈار سمیت سانحہ ماڈل ٹا?ن کے تمام ملزم بددیانت اور نا اہل حکمرانوں کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے، اہل اقتدا خاندان کا مستقبل اب جیل ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ صدر مملکت نواز شریف کی سزا معاف نہیں بلکہ چور اور نا اہل نواز شریف کی اپیل مسترد کرینگے اورصدر ممنون نے نواز شریف کو رعایت دی تو قوم انکو رعایت نہیں دیگی۔