کل دنیا نے دیکھاپاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

حقیقی شمالی وزیرستان اور پاکستان ہے ،ْ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں ،ْ آرمی چیف کا پی سی بی اور پشاورزلمی کا شکریہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:50

کل دنیا نے دیکھاپاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں ،ْ آرمی چیف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج دنیا نے دیکھاکہ پاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 133 رنز سے شکست دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں امن کی جیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی شمالی وزیرستان اور پاکستان ہے اور ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا اور میچ میں شریک ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا ،ْپاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی نمائشی میچ کو 'امن کپ کا نام دیا گیا۔پاکستان الیون نے نمائشی میچ میں برطانوی میڈیا الیون کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 120 رنز بناسکی۔