والدہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، مریم نوازشریف کا ٹویٹ

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:58

والدہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، مریم نوازشریف کا ٹویٹ
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-21 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کی طبعیت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نوازشریف نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ اب کلثوم نوازکی حالت خطرےسےباہرہے اور کلثوم نوازکوآئی سی یوسےپرائیویٹ وارڈمنتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کلثوم نوازکی گزشتہ روزتیسری سرجری ہوئی تھی تاہم انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی پردعائیں کرنےپرعوام کاشکریہ بھی ادا کیا۔