والدہ کا آپریشن کامیاب ہوگیا، تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں: مریم نواز

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 ستمبر 2017 20:55

والدہ کا آپریشن کامیاب ہوگیا، تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں: مریم نواز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔ ان کی والدہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔ مریم نواز نے عوام سے ان کی والدہ کیلئے جلد سے جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی والدہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اسی سلسلے میں ان کی لندن میں تیسری سرجری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :