Live Updates

عمران خان کا شو مک چکا، اب وہ الوداعی جلسیاں کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو کو کسی جعلی شیخ رشید کے مشورے کی ضرورت نہیں

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا کا بیان

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

عمران خان کا شو مک چکا، اب وہ الوداعی جلسیاں کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے کہا کہ عمران خان کا شو مک چکا اب وہ الوداعی جلسیاں کر رہے ہیں ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کسی جعلی شیخ رشید کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے لوگ اصل شیخ رشید کو جانتے ہیں جو وکیل ہیں جو جنرل مشرف کی آمریت کے دوران راولپنڈی سے لاہور منتقل ہوئے تھے جہاں وکالت شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رشید بٹ عرف شیدا ٹلی سابق گورنر مصطفی کھر کے مخبر تھے اب جعلی شیخ رشید عمران خان کے کرائے کے اور درباری مقرر ہیں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کو آصف علی زرداری پر فخر ہے کیونکہ بھٹو دشمن عناصر پہلے محترمہ بینظیر بھٹو سے خوفزدہ تھے اب آصف علی زردری سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اگر شیدے ٹلی کو صرف چار دن نہ دکھائے تو ان کے گھر والے بھی ان کی شکل بھول جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات