آصف زرداری سے کینیڈا ، چین کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، تینوں ممالک کے پاکستان سے باہمی تعلقات ، عالمی صورتحال اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

آصف زرداری سے کینیڈا ، چین کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنرپیری جے کالڈرووڈ، پاکستان میں چین کے ایمبیسڈر سن ویڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔ اس موقع پر تینوں ممالک کے پاکستان سے باہمی تعلقات ، عالمی صورتحال اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔