ْوزیراعظم کے مشیرامیرمقام سے آفتاب شیرپائو کی ملاقات،ضمنی الیکشن این اے فورپرتبادلہ خیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائوس سے انکی رہائشگاہ واقع اسلام آبادمیںملاقات کی۔دونوںرہنمائوںنے حلقہ این اے فورمیںضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااورمشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پراتفاق کیاگیا۔

ملاقات میںسکندرخان شیرپائواورانیسہ زیب طاہر خیلی سمیت سینیٹرغفران ودیگرقومی وطن پارٹی کے رہنمائوںنے شرکت کی۔بعدازاںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںیونین کونسلز،ویلج کونسلرز،چیئرمین،سابقہ ناظمین اوردیگراہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کا اعلان کیااورمحمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ شمولیت اختیارکرنے والوںکو کبھی مایوس نہیںکریں،وہ پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں،انہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا،ہمارا وژن محض عوام کی بلاامتیازفلاوبہبودہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میںبھی جب اختیارتھاتوعلاقے کے عوام کی بلاامتیازخدمت کی ہے اورآئندہ بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیوالوںمیںسابقہ ناظم فضل ربی،نیازمحمدارمڑ،کامران،حاجی نیک جمال،حاجی خیر اللہ اورحاجی کتاب گل شامل ہیںجنہوںنے اپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگمیںشمولیت کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :