جاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے دوران مشترکہ اعلامیہ پرمایوسی ہوئی ہے ،

پاکستان آرمی چیف آئندہ ماہ روس کادورہ کریں گے ، بھارت بلوچستان ہاؤس کی تنظیم کوفنڈنگ کررہاہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کاظلم وستم کاتسلسل جاری ہے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم یاوزیرخارجہ کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات ایجنڈے میں شامل نہیں،ترجمان دفترخار کی ہفتہ واربریفنگ

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:41

جاپانی وزیراعظم  کے دورہ بھارت کے دوران مشترکہ اعلامیہ پرمایوسی ہوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے دورہ بھارت کے دوران مشترکہ اعلامیہ پرمایوسی ہوئی ہے ،چیف آف آرمی سٹاف آئندہ ماہ روس کادورہ کریں گے ،دفترخارجہ میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کاظلم وستم کاتسلسل جاری ہے ،گزشتہ جمعے کوکشمیریوں کونمازاداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی اورمزیدچارمعصوم شہریوں کوشہیدکیاگیا۔

ترجمان نے بتایاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم کاتسلسل جاری ہے ،پاکستان کوہمسایہ ممالک کی ریاستی دہشتگردی کوبین الاقوامی برادری کے سامنے روکاہے ۔بھارت برائے راست بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ راکے ایجنٹ کلبھوشن اورتحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے بیانات نے بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کی تائیدکی ہے ۔

نفیس ذکریانے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان کے بیان کے بعدملک میں ایسی کارروائیوں میں مزیدبہتری آئی ہے بھارت بلوچستان ہاؤس کی تنظیم کوفنڈنگ کررہاہے ،گزشتہ ہفتے جاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے دوران مشترکہ اعلامیہ پرمایوسی ہوئی ۔اورجاپان کی جانب سے بھارت کی حمایت بھی قابل افسوس ہے ۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روارکھاجانے والاسلوک قابل افسوس ہے ۔ترجمان نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے اجلا س کے دوران وزیراعظم یاوزیرخارجہ کی بھارت کے وزیرخارجہ سے ملاقات ایجنڈے میں شامل نہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے علاوہ دیگرممالک کے سربراہان کے ساتھ سائیڈلائن ملاقاتیں طے تھیں۔