وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئر مین کی ملاقات

رابطے برقرار اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:41

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئر مین کی ملاقات
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئر مین کلاؤس شواب کی ملاقات، ملاقات نیو یارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی ملکوں سے سرمایہ کاری کے اضافی ذرائع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اور نجی شعبوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔

اس موقع پر عالمی اکنامک فورم کے چیئر مین کلاؤس شواب نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں حالیہ بہتری متاثر کن ہے۔ سیاسی استحکام کے باعث عالمی تجارتی برادری کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ۔ اس موقع پر چیئر مین عالمی اقتصادی فورم نے وزیر اعظم شاہد خاقان کو فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی۔۔