آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات

سکیورٹی صورتحال اور پاک جرمنی باہمی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:39

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور پاک جرمنی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہے، جرمنی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :