لاہور ، رائیونڈ پولیس کارروائی، منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:39

لاہور ، رائیونڈ پولیس کارروائی، منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) لاہور میں رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بتایا گیا ہے کہ منشیات فروش شفاقت اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے، ایس ایچ او تھانہ رائیونڈ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سی نائن کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے دوسرے منشیات فروشوں کے اڈوں کا معلوم ہونے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :