کوئٹہ،حکومت نے مادری زبانوں میں تعلیم کا آغاز کر کے اچھی روایت قائم کی ہے،

ڈاکٹر حامد خان اچکزئی جمہوریت میں ہی ملک اور قوم ترقی کر تی ہے ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:39

کوئٹہ،حکومت نے مادری زبانوں میں تعلیم کا آغاز کر کے اچھی روایت قائم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر شہری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مادری زبانوں میں تعلیم کا آغاز کر کے اچھی روایت قائم کی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں آج ملک میں غیر جمہوری قو توں اور جمہوری قو توں کے درمیان رسہ کشی ہے لیکن ہم نے جمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر جمہوریت کو پنپنے کا موقع دینا ہے کیونکہ جمہوریت میں ہی ملک اور قوم ترقی کر تے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ڈی اے کے دفتر میں ، کیو ڈی اے آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کا بینہ کی حلف برادری کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر فضل محمد کاسی اور ان کی کا بینہ سے حلف لیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے اورنگزیب کا سی سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب بر سر اقتدار آئی تھی تو حالات کشیدہ تھے ہر طرف افرا تفری اور خوف کا ماحول تھا لوگ گھر سے نکلتے ہوئے گھبراتے تھے صوبے کی مختلف شاہراہیں نو گو ایریا تھے دن دیہاڑے لو گوں کو لوٹا اور اغواء کیا جا تا تھا لیکن حکومت نے سنجیدگی کیساتھ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تماحالات پر قابو پانے کی کوشش کی محکموں کی کار گزاری کو بہتری کی جانب راغب کیا آج لوگ بلا خوف وخطر تمام شاہراہوں پر سفر کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی کا سفر بڑی قربانیوں کے بعد پورا کیا ہے کیونکہ بلوچ وپشتون اکابرین نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جانیں قربان کر کے اس سفر کو منزل تک پہنچایا ہے ہم نے اس کا پاس رکھنا ہے کیونکہ آج ووٹ کی طاقت سے ہی ملک میں جمہوریت موجود ہے جس کے لئے ہمارے بلوچ وپشتون اکابرین نے بھی جدوجہد کی ہے ہم سب کو ملک بھر میں غیر جمہوری قو توں اور جمہوری قوتوں کے درمیان رسہ کشی کے اس عمل میں جمہوری قوتوں کا ساتھ دینا ہے کیونکہ ہمیں ہر وقت جمہوریت پسند ہے ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ اور مارشل لاء کی مخالفت کر تی ہے اور کرتے رہیں گے جس طرح سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف جو کہ قتل کے مقدمے میں غیر جمہوری طریقے سے ملک سے بھاگ گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کو بالا تر بنانا ہے لیکن غیر جمہوری قوتیں اس عمل میں رخنہ ڈال رہی ہے لیکن جمہوری قو تیں اپنی جمہوری جدوجہد کے ذریعے جمہوریت کو مستحکم بنا نے کے لئے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہر شخص کو آزادی حاصل ہے ہم پر ماضی میں حقوق کی حصول جمہوریت کی بحالی، وسائل پر دسترست کے حوالے سے غداری کے الزامات لگتے تھے لیکن جب پنجاب سے اس بارے میں آواز اٹھی تو ہماری گناہ ختم ہو گئے کیونکہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد صوبے میں مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جو قومی برابری کے حقوق کے حوالے سے اچھا اقدام تھا انہوں نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے کی بہتری کے لئے ہم نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں20 سال کوئٹہ کراچی کی روٹ کی کوچز کے اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر کے ٹرانسپورٹروں کے لئے ٹرمینل بنایا جا رہا ہے اس کے علاوہ پک اینڈ ڈراپ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں محکمے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں اس لئے محکمے کے ملازمین خودنیب کی جانب بھاگ رہے ہیں انہیں اپنے مسائل خود حل کرنے چا ہئے سبزی منڈی کی اراضی پر کیوڈی اے منصوبہ بنا رہا ہے وہاں پر مارکیٹ یا جو بھی تعمیرات کی جائے گی اس سے محکمے کو ریونیو حاصل ہو گا اور محکمے کے ملازمین کو فائدہ پہنچنے گا انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے روابط چاہتے ہیں فرنٹیئر کور ، پولیس اور لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے مورال کو بلند کر نا ہے کیونکہ انہوں نے قربانیاں دے کر صوبے مین امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے ہماری کوشش ہے کہ ملازمین کے تمام مطالبات کو پورا کیا جائے جس پر کام جاری ہے شورومز سمیت دیگر گودامز اور ڈیری فارمز کو بھی شہری سے باہر منتقل کرینگے کیونکہ عدالت کے احکامات ہے اس پر ہم عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :