نیشنل سیونگ اپنے تمام برانچز کو آٹومیٹک کر رہا ہے، زاہد حامد کا ایوان بالا میں توجہ مبذول کرانے پر جواب

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:33

نیشنل سیونگ اپنے تمام برانچز کو آٹومیٹک کر رہا ہے، زاہد حامد کا ایوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء)ایوان بالا کو زاہد حامد نے بتایا کہ نیشنل سیونگ اپنے تمام برانچز کو آٹومیٹک کر رہا ہے۔ آٹومیشن پروجیکٹ 30 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد فیزIIIکے اجراء میں سابق کنٹریکٹ ملازمین کو اپلائی کرنے کا نہ صرف حق حاصل ہے بلکہ ریکروٹنگ اتھارٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تجربہ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ وہ ایوان بالا میں سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کی طرف سے نیشنل سیونگ کے آٹومیشن پروجیکٹ فیز IIکے خاتمے کی صورت میں 850سے زائد تجربہ کار سٹاف کے بے روز گار ہونے پر توجہ مبذول کرا رہے ہیں ۔۔