پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور رضا کار فورس کے ارکان کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات بھی کی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور رضا کار فورس کے ارکان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر تے ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات کر کے ان میں پھول اور تحائف تقسیم کیے۔ اس حوالے سے بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرڈی سی پشاور رضا کار فورس کے ممبران نے ڈسٹرکٹ کوائرڈینیٹر ڈی سی رضا کار فورس ڈاکٹر وقاص احمد کی قیادت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ عامر نواب ،افتخار ملک، عاصم بنگش، کاشف ، رومیسہ ملک اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ممبران نے ڈینگی سے متا ثرہ مریضوں کے لیے مختص مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کر تے ہوئے ان کی عیادت کی اور ان میں پھول اور تحائف تقسیم کیے اور ان کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی رضا کار فورس ان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریض اور ان کے اہل خانہ نے ڈ ی سی رضا کار فورس کے ممبران کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈی سی رضا کار فورس کے ممبران نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ڈینگی کے مریضوں کو اکیلا نہیںچھوڑیں گے اور ان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انھوں نے ان موقع پر کہا کہ اپنے گھروں میں پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے دروازوں پر جالیا ں لگائیں اور مریضوں کو جالیوں کے اندر رکھیں تاکہ ڈینگی وائرس پر قابو پا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :