پشاور،صوبائی صدر پیپلز پارٹی کی رہائشگاہ میں بلاول بھٹو زرداری کی 29ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ، جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کے رہائشگاہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 29ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوا جس میں صوبائی قائدین سمیت جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی منظم فعال قوت بن چکی ہے عوام کی نظریں نوجوان بلاول بھٹو کی طرف ہے تحریک انصاف کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے قائدین پر الزامات لگانے سے پہلے سو بار سوچا کریں پیپلز پارٹی نے کبھی گالی گلوچ کی سیاست نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی چکی میں پیسے عوام پر بجلی کا بم گرا دیا ہے حکومت نے بجلی میں فی یونٹ 3روپے 90پسے مہنگی کرکے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے یہ غریب عوام کے معاشی قتل عام کے متارادف ہے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا بجلی کی قیمتوں میں اظافہ کی شدید مذمت کرتا ہے حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے پیپلز پارٹی حکومت کے ظالمانہ فیصلہ مسترد کرتا ہے حکومت عوام سے ووٹ دینے کا بدلا لے رہے ہے حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو مذید مشکلات سے دوچار بھی نا کریں موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ این فور کا الیکشن پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی جیالے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں کارکنوں کو متحد اور متحرک کرنا پارٹی کو صوبہ میں مستحکم و فعال مظبوط قوت بنانا مشن ہے جیالے پارٹی کا سرمایہ ہے کارکن الیکشن کی تیاری کریں آنے والا دور جیالوں کا ہے پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے بنیادی مسائل کے حل بے روزگاری کا خاتمہ امن و آمان قائم کرنا ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کریگی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اٴْمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے صوبہ میں پارٹی گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر مرکوز ہے صوبائی حکومت کا کوئی ویثرن نہیں ہے امریکی پالیسی میں تبدیلی وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے اگر وفاقی حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو کے چار مطالبات پہلے ہی ماننے ہوتے تو آج یہ نوبت نہیں آتی پچھلے چار سالوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر توجہ دی ہوتی آج وطن عزیز پر الزامات لگانے کی کسی کو ہمت نہیں ہوتی صوبائی حکومت کو توجہ پنجاب کو حاصل کرنے میں لگی ہے جبکہ عوام زہنی پرشان ہے