لنڈیکو تل میں پاک افغان شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 2کسٹم 2 اہلکارزخمی، بارودی مواد نامعلوم عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے نصب کیا تھا ،خا صہ دار فورس کی گاڑیوں کا جزوی نقصان پہنچا،

فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ، متعدد افراد گرفتار

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:10

لنڈیکو تل میں پاک افغان شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 2کسٹم 2 اہلکارزخمی، ..
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہو ا ۔ طورخم کسٹم حکام کے 2 اہلکار ذخمی ہوئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا ، جہا ں سے پشاور شفٹ کئے گئے ،بارودی مواد نامعلوم عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے نصب کیا تھا جو ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے سٹاف اور خا صہ دار فورس کی گاڑیوں کا جزوی نقصان پہنچا،سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کی متعدد افراد علاقائی زمہ داری کے تحت گرفتار کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈ ی کو تل کے علاقہ خیبر متہ خیل میں پاک افغان شاہراہ پر نا معلوم عسکریت پسندوں نے سڑک کنا رے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جو بروز جمعرات تقریباً9بجے ایک زوردار دھماکے سے اس وقت پھٹ گیا جس وقت پشاور سے طورخم کسٹم سٹاف لے جا نے والی کوچAA.2146 قریب گزر رہی تھی دھماکے کی زد میں اکر گاڑی میں موجود کسٹم کے اہلکار کلرک محمدیوسف اور سپاہی عبد الکریم ذخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم کے اس دھماکے میں کسٹم سٹاف کوچ کے ساتھ بطور گارڈ جانے والی خا صہ دار فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچ گیا دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکوارڈ عملہ سمیت ایف سی اور خا صہ دار فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے رکھا اور سرچ اپریشن شروع کی علاقائی زمہ داری کے تحت درجنوں افراد گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا واقعہ کے بعد فورسز نے علاقہ کو کلیئر کرنے کے لئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا جو تقریباً ایک گھنٹہ تک بند رہا بی ڈی ایس کی کلیئرنس کے بعد شاہراہ کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :