مشاہد اللہ خان نے ایبٹ آباد ، حمو دالرحمان کمیشن سمیت تمام تحقیقاتی رپورٹس سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

اب تک سامنے نہ آنے والی تمام رپورٹس سامنے آنی چاہئیں تاکہ یہ بھی پتہ چلے کہ اس ملک میں کیا ہوتا رہا اور ملک ٹوٹا کیسے تھا،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:10

مشاہد اللہ خان نے ایبٹ آباد ، حمو دالرحمان کمیشن سمیت تمام تحقیقاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایبٹ آباد ، حمو دالرحمان کمیشن سمیت تمام تحقیقاتی رپورٹس سامنے آنی چاہئیں ، یہ بھی پتہ چلے کہ اس ملک میں کیا ہوتا رہا اور ملک ٹوٹا کیسے تھا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ بہت ساری ایسی رپورٹیں ہیں جو منظرعام پر نہیں آئیں،ایبٹ آباد میں جو جارحیت ہوئی اور حملہ ہوا ،اس کے کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظرعام پر نہیں آئی ،انہوں نے کہا کہ ساری رپورٹیں سامنے آنی چاہئیں تاکہ پتاہ چلے کہ اس ملک میں کیا ہوتا رہا ملک ٹوٹا کیسے تھا،ایبٹ آباد میں جو واقعہ ہواتھا،یہ سب سامنے آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

(خ ف+ع ا) حکومت سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف مہم کا سنجیدگی سے نوٹس لے جے یو آئی (ف)کی رہنما و رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد(آئی این پی)جے یو آئی (ف)کی رہنما و رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہاہے کہ حکومت کو سوئٹزرلینڈ میں چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیمہکشور نے کہا کہ حکومت کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی پاکستان مخالف مہم کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیں کہتی ہے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے دنیا اپنی طرف دیکھے ان کی سرزمین ہمارے خلاف کیوں استعمال ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے نے اس مہم کی روک تھام کے لیے کیا کیا ہے۔