350رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 32 نے انٹرا پارٹی الیکشن اور اپنے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں ، الیکشن کمیشن

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:03

350رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 32 نے انٹرا پارٹی الیکشن اور اپنے اکائونٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن کو ساڑھے تین سو کے قریب رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 32 جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور اپنے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں جبکہ باقی جماعتیں کسی بھی انتخاب میں انتخابی نشان الاٹمنٹ کی اہل نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پارلیمنٹیرین)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ، پاک سرزمین پارٹی، نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :