عمران فاروق قتل کیس ،ْانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع کردی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:03

عمران فاروق قتل کیس ،ْانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گرفتار تین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنمائنڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کرتے ہیں تو اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دہشتگردی کی دفعات کیخلاف فیصلہ محفوظ ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک فرد جرم عائد نہ کی جائے ۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :