اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر دفتر کے سامنے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج

سفارتکاری، بین الاقوامی بیوروکریسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا مرکز ہے، جوکہ کشمیر کی بین الاقوامی ایجنڈے پر واپسی کی علامت ہے، الطاف حسین وانی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:01

اقوامِ متحدہ، جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) یورپ بھر سے کشمیری سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جمع ہوئے، جو سفارتکاری، بین الاقوامی بیوروکریسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا مرکز ہے، جوکہ کشمیر کی بین الاقوامی ایجنڈے پر واپسی کی علامت ہے برطانیہ، بیلجیم، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس سے سینکڑوں کشمیری جنیوا پہنچے اور جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر دفتر کے سامنے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

حریت رہنما الطاف حسین وانی، جو کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 36 ویں اجلاس میں کشمیری وفد کی قیادت کر رہے ہیں، کا کہنا تھا کہ آج جینیوا میں کشمیر کا دن تھااس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر "دہشت گرد، دہشت گرد، مودی دہشت گرد" اور "ایک نعرہ، ایک ٹریک، گو انڈیا گو بیک" تحریر تھا. مظاہرے کے دوران کچھ نوجوان بھارتی شہریوں نے بھی احتجاج میں شمولیت اختیار کی اور بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے بلند کیے اس سے قبل بھارتی مقبوضہ کشمیر پر مبنی انٹرنیشنل نیوز ایجنسیوں کے فوٹوگرافروں کی تصاویر کی ایک نمائش جنیوا پریس کلب میں منعقد کی گئی. جہاں تصاویر، ان کے عنوانات اور وضاحت کے ساتھ، جنیوا پریس کلب کے مرکزی ہال کی دیواروں پر چسپاں کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

تصویری نمائش میں آزاد کشمیر، بھارتی مقبوضہ کشمیر، برطانیہ اور پاکستان سے سینئر سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔ جن میں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق وزیر چوہدری پرویز اشرف، آزاد کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما چوہدری محمد یاسین، برطانیہ سے لارڈ نذیر احمد، حریت رہنما سید فیض نقشبندی اور سینیٹر سمینہ راحیل قاضی شامل تھی.اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 36 ویں اجلاس میں حصہ لینے کے لئے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنماوں کا ایک وفد جینیوا میں موجود ہی. کئی دہائیوں میں پہلی بار جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی پالیسی بیان میں اعلی سطح پر آگیا ہی. ہائی کمشنر کے دفتر نے شام اور یوکراین کی طرح دیگر فوری طور پر حل طلب بین الاقوامی تنازعات کی فہرست میں کشمیر بھی شامل کیا ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 36 ویں اجلاس میں حصہ لینے کشمیری وفد الطاف حسین وانی کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے جبکہ دیگر میں سردار امجد یوسف، پرویز احمد شاہ ایڈوکیٹ، حسن بنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر سید فیض نقشبندی، پروفیسر شگفتہ اشرف اور احمد قریشی سے شامل ہیں.YFKانٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، ایک غیر جانبداربین الاقوامی این جی او(NGO) ہے جو تنازعہٴ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پُر امن حل کیلئے کوشاں ہے۔