اسلام آباد ہائیکورٹ ، ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین کی فرد جرم کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی جانب سے فردجرم عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے جمعرات کے روز سماعت کی دوران سماعت مخدوم شہاب الدین کی جانب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ اے این ایف کی جانب سے عائد کی گئی فرد جرم کو غیر آئینی قرار دے کر خارج کیا جائے درخواست گزار پر بے بنیاد الزامات لگا کر مجھے پھنسا یا گیا مخدوم شہاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :