سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہیں ،رانا ثناء اللہ

25ستمبر کو فل کورٹ میں سماعت ہے، جو فیصلہ آئے گا اس پر عملدرآمد کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:44

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہیں ،رانا ثناء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں مگر 25ستمبر کو فل کورٹ میں سماعت ہے، جو فیصلہ آئے گا اس پر عملدرآمد کریں گے، جمعرات کے روز ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر اعتراض نہیں اور نہ ہی رپورٹ کو منظر عام پر لانے میں مگر فل کورٹ میں رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت 25ستمبر کو ہو گئی اور فل کورٹ بینچ جو فیصلہ دیں گی اس پر عملدرآمد کریں گے، انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بینچ میں6درخواستیں زیر سماعت ہے اور ان 6درخواستیوں میں سے ایک درخواست ہے کہ سنگل بینچ کی تشکیل غیر قانونی ہے، رپورٹ میں جن باتوں کی نشاندہی کی گئی اس پر جے آئی ٹی اور اس پر ٹرائل ہو رہا ہے اور عوامی تحریک نے ٹرائل کے دوران48گواہ پیش کیے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ فائرنگ کرنے کا حکم کس نے نہیں دیا بلکہ دو فریقین کے درمیان ٹکراؤ ہوا کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں بھی سامنے آیا کہ دونوں فریقین کا جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران ہلاکتیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :